اتوار, مئی 11, 2025
ہومLatestچینی صدر کی روس کے دورے اور یوم فتح کی تقریبات میں...

چینی صدر کی روس کے دورے اور یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کے بعد وطن واپسی

ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ روس کا سرکاری دورہ کرنے اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے بعد ہفتے کے روز وطن واپس آگئے۔

چینی صدر شی کو  روسی نائب وزیراعظم دمیتری چرنی شینکو اور دیگر سینئر روسی عہدیداروں نے ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔ اس موقع پر ایک الوداعی تقریب ہوئی۔ فوجی بینڈ نے چین اور روس کے قومی ترانے بجائے۔ شی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شی کے طیارے کو حفاظتی حصار میں لے رکھا تھا۔

ہوائی اڈے کے راستے میں مقامی رہائشیوں، چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں اور چینی غیر ملکی طلبہ سڑکوں پر قطاروں میں کھڑے تھے۔ انہوں نے چین اور روس کے قومی پرچم لہرائے اور شی کو ان کے کامیاب دورہ روس پر مبارکباد دی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!