اتوار, مئی 11, 2025
ہومLatestچینی صدر کی روس کے یوم فتح کی تقریبات میں شرکت

چینی صدر کی روس کے یوم فتح کی تقریبات میں شرکت

ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔

تقریب میں 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔

کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے صدر شی جن پھنگ کا استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پوتن نے کہا کہ سوویت یونین نے لاکھوں جانوں کی قیمت پر تمام انسانیت کے لئے امن اور آزادی کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فتح کے لمحے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، اپنے آباؤ اجداد کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے، متحد رہیں گے اور ہمیشہ مقدس عظمت کو برقرار رکھیں گے۔

صدر پوتن نے کہا کہ ہم دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو یاد کرتے ہیں اور اس سے سبق سیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتح مقدس ہے، تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے اور جیتنے والوں کو بدنام نہیں کیا جانا چاہیے۔ تاریخ اور انصاف ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں۔

پوتن کی تقریر کے بعد عظیم الشان فوجی پریڈ کا آغاز اس وقت ہوا جب فوجی بینڈ نے روسی قومی ترانہ بجایا اور ریڈ سکوائر پر بندوقوں کی سلامی دی۔ ایک ساتھ مارچ کرتے ہوئے دستے ایک کے بعد ایک سکوائر کے سامنے سے گزرتے رہے۔

چین سمیت 10 سے زائد ممالک کی مسلح افواج کو بھی پریڈ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

تقریبات کے بعد صدرشی جن پھنگ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ریڈ سکوائر سے الیگزینڈر گارڈن تک پیدل چلے جہاں انہوں نے گمنام فوجیوں کے مقبرے پر پھول چڑھائے اور ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!