ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومBusiness & Financeچین نے پہلی سہ ماہی میں 165.6 ارب امریکی ڈالر کا کرنٹ...

چین نے پہلی سہ ماہی میں 165.6 ارب امریکی ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رپورٹ کیا

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 165.6 ارب امریکی ڈالر رہا۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کی جانب سے جمعہ کےروز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں  اجناس کی تجارت میں سرپلس  237.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ ملک کی خدمات کی تجارت  59.3 ارب ڈالر کے خسارے میں رہی۔

اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آرز) کے لحاظ سے ابتدائی  3 ماہ کے لئے  چین کا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 126.2 ارب ایس ڈی آرز رہا۔

ایس ڈی آر ایک سود کا حامل بین الاقوامی ریزرو اثاثہ ہے جسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے رکن ممالک کے دیگر ریزرو اثاثوں میں تعاون کےلئے جاری کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!