ہومپاکستانپاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے 120 کلو میٹر...

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے 120 کلو میٹر رینج کے حامل الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے 120 کلو میٹر رینج کے حامل الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربیتی تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم سمیت اس کی تکنیکی صلاحیتوں اور درستگی کو جانچنا تھا۔بیان کے مطابق یہ تجربہ پاک فوج کے سینئر افسران کیساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے بھی ملاحظہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف نے تجربے میں حصہ لینے والے افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کی آپریشنل تیاری ،تکنیکی مہارت قابل اعتماد ہے، مادرِ وطن کی علاقائی سالمیت کیخلاف کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں