لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا۔
ترجمان پی سی بی مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اس ضمن میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات جاری کیے ہیں۔