جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومLatestچین کی جدیدیت ترقی کو نیا فلسفہ مہیا کررہی ہے،سینئر سیاستدان بیلاروس

چین کی جدیدیت ترقی کو نیا فلسفہ مہیا کررہی ہے،سینئر سیاستدان بیلاروس

منسک (شِنہوا) چین نے عالمی معیشت کے لئے ایک نیا ترقیاتی فلسفہ فراہم کیا ہے جو لوگوں پر مرکوز جدیدیت پر زور دیتا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف بیلاروس کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری الیگزی آودونین نے شِنہوا کے ساتھ  ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ چین کا لوگوں پر مرکوز ترقیاتی فلسفہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ افراد اولین ہیں جو کہ عالمی ترقی کو ایک نیا ماڈل فراہم کرتا ہے۔

آودونین نے کہا کہ چین کا تجربہ خاص طور پر داخلی اور خارجی دباؤ کے منظرنامے میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے اس کی صلاحیت کے ساتھ سماجی، سیاسی اور اقتصادی مسائل سے مئوثر انداز سے نمٹنے میں قابل قدر رہنمائی مہیا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی مساوات، انصاف اور ترقی پر مبنی عالمی معیشت کی کشش عالمی تعاون حاصل کر رہی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین دوسروں کی قیمت پر خوشحال ہونے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ عالمی بہبود کو فروغ دے رہا ہے۔

بیلاروس۔ چین تعاون کے امکانات سے متعلق  آودونین نے کہا کہ دونوں فریقین قریبی تجارتی، اقتصادی، ٹیکنالوجی  اور سرمایہ کاری  تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر ہم اب بیلاروسی-چینی گاڑیوں کی بڑی طلب دیکھ رہے ہیں جو کہ چین کے ساتھ قریبی تعاون کا نتیجہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!