لاہور: پاکستان کے ورسٹائل اور ہمہ جہت اداکارفیصل قریشی نے کہا ہے کہ آج کل لوگوں کو یہ شکایت ہے کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز نے نئے ستارے پیدا کیے ہیں، لیکن میری رائے میں، یہ پلیٹ فارمز اکثر دل لگی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
اصل فنکار وہ ہیں جو سخت محنت کر کے اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں، اور ان کی اس محنت کی قدر ہونی چاہیے۔ نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں فیصل قریشی نے دنا نیر مبین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنانیر مبین ایک باصلاحیت اور محنتی اسٹار ہیں، جن کا پس منظر سوشل میڈیا سے ہے، لیکن وہ اپنے کام میں سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔
میں ان کے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہا ہوں، اور مظفرآباد میں شوٹ کیے جانے والے ایک پیچیدہ منظر کے لیے دنا نیر نے بے حد محنت کی۔ اس منظر کو بہترین انداز میں فلم بند کرنے کے لیے انہوں نے اسے سو بار پریکٹس کیا۔