ممبئی: اداکارہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی، دونوں کے درمیان جاری رومانوی تعلقات ختم ہو گئے۔ اس جوڑی سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا اور وجے میں علیحدگی ہو گئی ہے اور یہ جوڑی اب صرف اچھے دوست ہیں۔
اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ علیحدگی اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے دوستانہ بندھن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے یہ فیصلہ چند ہفتے قبل کیا ہے۔ یاد رہے کہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے 2022 میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔