بدھ, فروری 5, 2025
ہومChinaچین کی تیل و گیس کی پیداوار پہلی بار 40 کروڑ ٹن...

چین کی تیل و گیس کی پیداوار پہلی بار 40 کروڑ ٹن سے زائد ہو گئی

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2024 کے دوران خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار پہلی مرتبہ  40 کروڑ ٹن مساوی تیل سے زائد ہوگئی ۔

قومی توانائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک میں خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار نے مسلسل8ویں برس ایک کروڑ ٹن سے زائد سالانہ ترقی کا  تسلسل  برقرار رکھا ۔

2024 کے دوران خام تیل کی پیداوار 21 کروڑ 30 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی جو 2018 سے2کروڑ 40 لاکھ ٹن زائد ہے جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار گزشتہ 6برسوں میں اوسطاً 13 ارب مکعب میٹر سے زیادہ کی سالانہ نمو  کے ساتھ  246.4 ارب مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔

پیداوار میں اضافے کے بڑے مآخذ  آف شور اور غیر روایتی ذخائر تھے ۔ چین کی شیل تیل کی پیداوار 2024 کے دوران 60لاکھ ٹن تک پہنچ گئی جو  گزشتہ برس کی نسبت 30 فیصد سے زائداضافہ ہے۔

 انتظامیہ کے مطابق چین کی شیل گیس کی پیداوار بھی مستحکم رہی  جو 25 ارب مکعب میٹر سے زائد تھی ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!