بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatestصدر نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4اراکین کے تقرر کی منظوری دیدی،...

صدر نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4اراکین کے تقرر کی منظوری دیدی، تعداد 20 ہوگئی

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل میں 4 اراکین کی تقرری کی منظوری دے دی جس کے بعد اراکین کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4اراکین کی 3سال کیلئے تعیناتی کی منظوری دیدی ہے جس پر وفاقی وزارتِ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رانا شفیق پسروری 3سال کیلئے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مقرر ہوئے ہیں جبکہ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقرری کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کی تعداد 20ہوگئی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!