بدھ, نومبر 5, 2025
ہومLatestجنوبی افریقہ کی 32 کمپنیاں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش میں کاروباری...

جنوبی افریقہ کی 32 کمپنیاں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کو تیار

جوہانسبرگ(شِنہوا)جنوبی افریقہ کی وزارت تجارت، صنعت اور مسابقت نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی 32 کمپنیاں چین میں ہونے والی آٹھویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کے دوران اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کریں گی ۔

بیان کے مطابق یہ نمائش 5 سے 10 نومبر تک چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ یہ ایک سالانہ تجارتی میلہ ہے جو غیر ملکی کمپنیوں کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں وہ اپنی مصنوعات پیش کر سکیں اور چینی درآمد کنندگان اور خریداروں سے براہ راست رابطہ کر سکیں۔

جنوبی افریقہ کے وزیر تجارت، صنعت اور مسابقت پارکس تاؤ نے کہا کہ یہ نمائش ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر کی کمپنیوں کو چین میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی صلاحیت دکھانے اور ممکنہ درآمد کنندگان و خریداروں تک رسائی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیرتجارت نے کہا کہ سی آئی آئی ای میں ہماری شرکت کا مقصد جنوبی افریقہ کے برآمد کنندگان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکیں۔ اس کے لئے ہم انہیں درست معلومات، مالی مدد اور عملی تعاون فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ پرانی منڈیوں میں ترقی برقرار رکھ سکیں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرسکیں۔

وزیر نے بتایا کہ ماضی میں شرکت کے نتائج نے ثابت کیا کہ یہ نمائش جنوبی افریقہ کی مصنوعات اور خدمات کو نئے ممکنہ گاہکوں تک پہنچانے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چین مسلسل 16 سال سے جنوبی افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ جنوبی افریقہ پچھلے 15 سال سے افریقہ میں چین کا سب سے بڑا تجارتی شریک رہا ہے۔

چینی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 52.46 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جو چین اور افریقہ کے درمیان مجموعی تجارت کا تقریباً 20 فیصد بنتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!