بدھ, نومبر 5, 2025
ہومLatestمنگولین نیشنل یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی 15 ویں سالگرہ...

منگولین نیشنل یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی 15 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام

اولان باتور(شِنہوا)منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں حال ہی میں منگولین نیشنل یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی 15 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔

منگولین نیشنل یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے صدر جمیان سورین باتباتار نے گزشتہ 15 برسوں میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم ممالک کے درمیان اعتماد اور تعلقات کو فروغ دینے میں مدد دیتی ہے۔

منگولیا میں چین کی سفیر شین من جوان نے کہا کہ منگولین نیشنل یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں قائم کنفیوشس انسٹیٹیوٹ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے اور تہذیبوں کے درمیان باہم سیکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ چین اور منگولیا کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں بڑا کردار ادا کرے گا۔

یہ ادارہ ملک میں دوسرا کنفیوشس انسٹیٹیوٹ ہے جو اب تک 8 ہزار 800 سے زائد طلبہ کو تربیت دے چکا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!