واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے 3یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب تک دنیا بھر میں 8جنگیں رکوا چکا ہوا ، حماس کی جانب سے 3 یرغمایوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یوکرائن کو ٹوماہاک کروز میزائل دینے پر غور نہیں کررہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ نائیجیریا میں مسیحیوں کو بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جارہا ہے، وہاں زمینی فوج یا فضائی حملے ممکن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ٹیرف سے متعلق کیس ملک کی تاریخ کا اہم کیس ہے، سماعت میں شرکت نہیں کروں گا کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتا جو اس فیصلے کی اہمیت کو کم کرے۔


                                    
