پیر, نومبر 3, 2025
ہومLatestتباہ ہونیکی صورت میں مزید طاقت کیساتھ جوہری تنصیبات کی تعمیر نو...

تباہ ہونیکی صورت میں مزید طاقت کیساتھ جوہری تنصیبات کی تعمیر نو کریں گے ، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران مزید طاقت کے ساتھ جوہری تنصیبات کی تعمیر نو کرے گا۔

سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ تنصیبات اور اور کارخانوں کو تباہ کرنا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں پیدا کرے گا، ہم انہیں پہلے سے زیادہ مضبوطی کیساتھ تعمیر کریں گے۔

چند ہفتے قبل بھی ایرانی صدر نے کہا تھا کہ اگر ہماری جوہری تنصیبات تباہ بھی کر دی جائیں تو ہماری صلاحیتیں ہمارے ذہنوں میں محفوظ ہیں اور ہم انہیں کسی بھی صورت میں دوبارہ تعمیر کر لیں گے۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے اُن تنصیبات کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی جنہیں امریکہ نے جون میں بمباری کر کے تباہ کیا تھا تو وہ ایران کے جوہری مراکز پر دوبارہ حملے کا حکم دیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!