بیجنگ(شِنہوا)چین کے مقامی طور پر تیار کردہ اے جی 60 کن لونگ طیارے نے کھلے پانی میں پانی بھرنے اور چھڑکاؤ کی اپنی پہلی مشق کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے جمعرات کے روز بتایا کہ تقریباً 190 کلومیٹر پرواز کے بعد اس بحر و بر پر لینڈنگ کی صلاحیت کے حامل طیارے نے چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین میں واقع سونگ ہوا جھیل پر قدرتی حالات میں یہ مشق انجام دی جس میں طیارے کے ہر نظام کو آزمایا گیا۔
اس سے قبل اس نوعیت کی مشقیں صرف چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر جنگ من میں واقع ایک ٹیسٹ فلائٹ بیس تک محدود تھیں۔
اے وی آئی سی کے مطابق یہ طیارہ اپنے اڈے پر 12 ٹن پانی بھرنے کے بعد جھیل سے مزید 9 بار پانی بھر سکتا ہے جس سے یہ مجموعی طور پر 120 ٹن پانی گرا سکتا ہے جو آگ بجھانے کے مشن کے دوران 4 ہیکٹر سے زیادہ علاقے کو شدید بارش کی شدت کے برابر بھگو سکتا ہے۔
جون میں پیداواری سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے بعد اے جی 600 باضابطہ طور پر بڑے پیمانے پر پیداوار کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، اس ماڈل کے پہلے 3 اے جی 600 طیارے اپنے قبولیتی پروازوں کو مکمل کر چکے ہیں اور انہیں 2025 کے آخر تک آپریٹرز کے حوالے کر دیا جائے گا۔



