جمعرات, اکتوبر 30, 2025
ہومLatestکرکٹ میں انوکھا واقعہ، بنگلادیشی بیٹر چھکا لگا کر اُسی گیند پر...

کرکٹ میں انوکھا واقعہ، بنگلادیشی بیٹر چھکا لگا کر اُسی گیند پر ڈرامائی انداز میں آؤٹ ہوگئے

کرکٹ کے کھیل میں  بے شمار ڈرامائی لمحات دیکھنے میں آتے ہیں، مگر بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں پیش آنے والا واقعہ سب سے عجیب اور اپنی نوعیت کا منفرد تھا۔

27 اکتوبر کو بنگلا دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد ہوم گراؤنڈ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک غیر معمولی واقعے کا شکار ہوگئے جب انہوں نے ایک زبردست چھکا مارا لیکن اسی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے آخری اوور میں بنگلا دیش کو  3 گیندوں پر جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے اور اس کی ایک وکٹ باقی تھی۔

بنگلادیشی بیٹر تسکین احمد  نے بھرپور انداز میں شاٹ کھیلا، گیند لیگ سائیڈ کی باؤنڈری پار کر گئی،شائقین جھوم اٹھے، ساتھی کھلاڑی خوشی سے چلانے لگے کہ چھکا ہوگیا۔

لیکن ری پلے میں ایک حیران کن منظر سامنے آیا  کہ شاٹ کھیلنے کے دوران  تسکین احمد کا پچھلا پاؤں اسٹمپ سے ٹکرا گیا اور بیلز گر گئیں جس کے بعد  امپائر نے انہیں فوراً ہِٹ وکٹ آؤٹ قرار دے دیا۔

یوں بنگلادیش کی خوشی کا لمحہ فوراً ہی مایوسی میں بدل گیا اور میچ ہار گیا۔

یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں مداحوں نے اسے ‘کرکٹ کا سب سے بدقسمت چھکا’ قرار دیا۔

یہ انوکھا واقعہ کرکٹ کی تاریخ کے نایاب لمحات  میں شامل ہو گیا ہے کہ ایک ہی گیند پر کھلاڑی چھکا بھی لگاتا ہے اور اسی پر آؤٹ بھی ہو جاتا ہے۔

کرکٹ میں ہِٹ وکٹ آؤٹ ویسے ہی کم دیکھنے کو ملتا ہے، لیکن چھکا مارنے کے فوراً بعد ایسا ہونا بین الاقوامی سطح پر تقریباً نایاب ہے۔

تسکین احمد کے لیے یہ لمحہ شاید بھلایا نہ جائے، مگر شائقین کے لیے یہ یاد دہانی تھی کہ کرکٹ میں ہمیشہ کچھ ایسا ممکن ہے جو کسی نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 166 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 19.4 اوورز میں 149 پر آؤٹ ہوگئی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!