اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ 11 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں اسٹیٹ بینک نے گزشتہ چار مانیٹری پالیسی اجلاسوں میں پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھا۔
اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 میں پالیسی ریٹ 100 بیسس پوائنٹس کم کرکے 11 فیصد مقرر کیا تھا، جولائی، اگست اور ستمبر کے جائزہ اجلاسوں میں پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا۔
جولائی، اگست اور ستمبر کے جائزہ اجلاسوں میں پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا، پالیسی ریٹ مسلسل چوتھے جائزے میں بھی 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھی گئی۔



