منگل, اکتوبر 28, 2025
ہومEnertainmentصبا قمر کو کراچی سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا

صبا قمر کو کراچی سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا

اداکارہ صبا قمر شہر کراچی سے متعلق اپنے حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ ’آپ کام کے لیے کراچی منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں؟‘

اس سوال کے جواب میں صبا قمر نے کہا، ’استغفراللہ، کبھی نہیں، لیکن شاید یہ نہیں کہنا چاہیے، کیونکہ مستقبل کا کچھ پتا نہیں۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ صرف کام کے سلسلے میں کراچی جاتی ہیں اور فوراً واپس آجاتی ہیں۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور اور اسلام آباد میں رہنا زیادہ پسند ہے کیونکہ وہ اپارٹمنٹس کے بجائے گھروں میں رہنا پسند کرتی ہیں انہیں کھلی فضا اور لان وغیرہ زیادہ پسند ہیں۔

اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ کئی افراد نے صبا قمر پر کراچی کی توہین کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ غیر مقامی میٹروپولیٹن سٹی سے صرف پیسے کمانا چاہتے ہیں اور صرف اس ہی لیے یہاں آتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، ’’انہوں نے کراچی کے لیے استغفراللہ کہا، یہ انتہائی نامناسب ہے۔‘‘

ایک اور صارف نے سوال کیا کہ، ’’جب کراچی کے ڈراموں میں کام کرنا ہے تو شہر کے خلاف بات کیوں؟‘‘

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!