ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
ہومLatestپی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی، سی...

پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی، سی ای او

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

پی ایس ایل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ نئی فرنچائز ٹیموں کی فروخت کا کام نومبر میں شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئی فرنچائز ٹیموں کو حاصل کرنے کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے، بہت سی پارٹیز ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

سلمان نصیر نے بتایا کہ ویلیوایشن کے ٹی او آرز مارچ میں ہی تمام فرنچائز نے طے کرلیے تھے، چند دنوں میں ویلیوایشن مکمل ہوجائے گی، جو مارکیٹ ویلیو ملے گی وہ فرنچائزز کو آفر کی جائے گی۔

پی ایس ایل کے سی ای او نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کے میچز 6 وینیوز پر کرانے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پشاور کا عمران خان اسٹیڈیم تقریباً تیار ہے،تاہم بین الاقوامی معیار کے میچز کے لیے کچھ آخری اپ گریڈز کی ضرورت ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ ایونٹ کے لیے تیار ہوجائے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ فیصل آباد کو بھی ایک نئے میزبان شہر کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!