ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
ہومBusiness & Financeچین نے 2026 سے 2030 کی مدت کے لئے اہم ترقیاتی اہداف...

چین نے 2026 سے 2030 کی مدت کے لئے اہم ترقیاتی اہداف مقرر کر دیے

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کی 15 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل کے لئے دی گئی سفارشات میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جو بنیادی طور پر 7 شعبوں پر مشتمل ہیں۔

مالیاتی و اقتصادی امور کے لئے مرکزی کمیٹی کے دفتر کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ہان وین شیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اہم اہداف میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں، سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری اور قوت میں نمایاں بہتری، جامع اصلاحات کو مزید گہرائی تک لے جانے میں نئی پیشرفت، معاشرے میں نمایاں ثقافتی اور اخلاقی ترقی، عوام کے معیار زندگی میں مزید بہتری، خوبصورت چین کے منصوبے کو آگے بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں اور قومی سلامتی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مزید پیشرفت شامل ہے۔

سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا مکمل اجلاس پیر سے جمعرات تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق شرکاء نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل سے متعلق سفارشات پر غور کیا اور انہیں منظور کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!