ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
ہومBusiness & Financeچین فون ساز کمپنی اوپو نے مصر میں فیکٹری کھول دی

چین فون ساز کمپنی اوپو نے مصر میں فیکٹری کھول دی

قاہرہ(شِنہوا)مصری وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے قاہرہ کے مشرقی صنعتی شہر ’دسویں رمضان‘ میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی اوپو کے سمارٹ فون اور الیکٹرانکس پیداواری پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

مصری کابینہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مدبولی نے افتتاح کو "مصر میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے شعبے کے لئے ایک مضبوط اضافہ” قرار دیا۔

اوپو مصر کے جنرل منیجر ما جی شیونگ نے کہا کہ یہ افتتاح نہ صرف اوپو کے مصری مارکیٹ کی صلاحیت پر اعتماد کی علامت ہے بلکہ یہ ایسا پلیٹ فارم بھی ہے جہاں سے ہم اپنی جدید ترین ایجادات مقامی صارفین تک پہنچا سکیں، مصری نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں اور ملک کی قومی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔

یہ فیکٹری 24 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے جس میں 17 پیداواری لائنیں ہیں۔ اس فیکٹری میں تقریباً 2 ہزار مصری کارکن کام کرتے ہیں اور یہ ماہانہ تقریباً 4 لاکھ یونٹس تیار کرتی ہے۔ اس کی مقامی تیار مال کی شرح 42 فیصد سے زیادہ ہے جس میں مستقبل میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!