بشکیک(شِنہوا)خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کی ملاقات کے نتائج پر ایک بریفنگ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوئی۔ یہ اجلاس رواں ماہ کے آغاز میں بیجنگ میں ہوا تھا۔
اس تقریب میں یو این ویمن کرغزستان اور کرغز خواتین کانگریس کے نمائندوں کے علاوہ مختلف شعبوں اور اداروں سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔
کرغزستان میں چین کے سفیر لیو جیانگ پھنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اجلاس کے نتائج پر عملدرآمد کے لئے کرغزستان کے ساتھ تعاون کو تیار ہے تاکہ خواتین کے امور میں تبادلہ و تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین-کرغزستان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام میں تعاون کیا جا سکے۔
کرغزستان کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے عالمی امور میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر چین نے صنفی مساوات اور خواتین کی جامع ترقی کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ وہ چین کے ساتھ تعاون اور مل کر سیکھنے کے عمل کو مزید مضبوط کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو بہتر زندگی حاصل کرنے میں مدد مل سکے اور دونوں ممالک کے درمیان خواتین کے تعاون میں نئی پیش رفت ہو۔
