Friday, October 24, 2025
ہومChinaچین کے کینٹن میلہ میں ریکارڈ غیر ملکی خریداروں کی آمد

چین کے کینٹن میلہ میں ریکارڈ غیر ملکی خریداروں کی آمد

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں 138 ویں چین درآمدی و برآمدی میلے (کینٹن میلہ) کے دوسرے مرحلے کا جمعرات کو  آغاز ہو گیا، جس میں مقامی طور پر تیار کردہ معیاری مصنوعات کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔

 منتظمین کے مطابق اس میلے کے دو مرحلوں میں 222 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 57 ہزار غیر ملکی خریدار شریک ہوئے، یہ تعداد اس میلے کے گزشتہ سیزن سے 6.3 فیصد زیادہ ہے۔

میلے کے دوسرے مرحلے میں 10 ہزار سے زیادہ کاروباری ادارے اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں جن میں زیادہ توجہ گھریلو استعمال کی اشیاء، تحائف، سجاوٹ کی چیزیں، تعمیراتی سامان اور فرنیچر وغیرہ شامل ہیں۔

بین الاقوامی خریداروں نے میلے کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ یہ میلہ بین الاقوامی تجارت کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے چین کی مضبوط صنعتی اور سپلائی چین کو اس غیر یقینی صورتحال میں استحکام کا ایک ذریعہ بھی قرار دیا۔

میلے کے دوسرے مرحلے میں 45 بڑے عالمی ریٹیلرز نے شرکت کی، جن میں ٹارگٹ اور کنگ فشر بھی شامل ہیں، یہ شرکت ایک مضبوط پیداواری مرکز کے طور پر چین کے کردار پر بھرپور اعتماد کی علامت ہے۔

15 اکتوبر سے 4 نومبر تک تین مراحل میں منعقد ہونے والے 138 ویں کینٹن میلے میں ریکارڈ 74 ہزار 600 سٹالز اور 32 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!