Thursday, October 23, 2025
ہومLatestجبری گمشدگیوں کا کیس، بنگلادیشی عدالت کا 15 اعلی فوجی افسران کو...

جبری گمشدگیوں کا کیس، بنگلادیشی عدالت کا 15 اعلی فوجی افسران کو گرفتار کرنے کا حکم

ڈھاک: بنگلادیش کی عدالت نے پہلی بار جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں 15 اعلی فوجی افسران کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان میں پانچ ریٹائرڈ جنرلز بھی شامل ہیں، تمام افسران ماضی میں فوجی انٹیلی جنس اور ریپڈ ایکشن بٹالین(آر اے بی) سے وابستہ رہے ہیں، جو انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ملک میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت ہلاکتوں اور تشدد میں ملوث رہی ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے دوران خفیہ حراستی مراکز قائم کیے جہاں سیاسی مخالفین کو غیرقانونی طور پر قید اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!