Thursday, October 23, 2025
ہومEnertainmentمیں چند سال بعد اپنا چہرہ اے آئی کو فروخت کر دوں...

میں چند سال بعد اپنا چہرہ اے آئی کو فروخت کر دوں گا، اداکار احد رضا میر

لاہور: اداکار احد رضا میر نے مستقبل کے منصوبوں، اداکاری کے تجربات اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بارے میں دلچسپ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے مصنوعی ذہانت(اے آئی)سے بہت ڈر لگتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں چند سال بعد اپنا چہرہ اے آئی کو فروخت کر دوں گا، اس کے بعد میں آرام سے بیٹھ جاوں گا اور سال میں میرے دس ڈرامے آئیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میںکسی بھی فنکار کے ساتھ کام کر کے خوشی محسوس کروں گا، یہ بات شاید سیاسی لگے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ انہیں سب کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر نئے ساتھی اداکار یا اداکارہ کے ساتھ نیا تجربہ حاصل ہوتا ہے، اسی لیے ان کی کوئی مخصوص خواہش نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب بھی انہوں نے کسی کے ساتھ کام کیا، تجربہ ہمیشہ خوشگوار رہا، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی۔ احد رضا میر نے اپنے مشہور ڈرامے عہدِ وفا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے منفرد تجربہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خود بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ آگے کیا کرنے والے ہیں، لوگ اکثر ان سے پوچھتے ہیں کہ اتنی شاندار اداکاری کے لیے کیا طریقہ کار اپنایا تھا، لیکن وہ سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ کوئی خاص طریقہ کار نہیں تھا، بس ایک اداکار کے طور پر سب کچھ خودبخود ہوتا چلا گیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!