منگل, اکتوبر 21, 2025
ہومLatest26نومبر احتجاج کیس، مسلسل عدم پیشی، علیمہ خان کے ضامن سمیت ناقابل...

26نومبر احتجاج کیس، مسلسل عدم پیشی، علیمہ خان کے ضامن سمیت ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی: عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان کے ضامن سمیت ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

پیر کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے کیس پر سماعت کی۔ مقدمے میں نامزد 10ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے 5 گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم علیمہ خان عدالت حاضر نہ ہوئیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔

عدالت نے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!