پیر, اکتوبر 20, 2025
ہومChinaبین الاقوامی سرامکس نمائش کے آغاز کے ساتھ ہی جنگ دے ژین...

بین الاقوامی سرامکس نمائش کے آغاز کے ساتھ ہی جنگ دے ژین توجہ کا مرکز بن گیا

نان چھانگ(شِنہوا)چین کے مشرقی شہر جنگ دےژین، جسے دنیا کا چینی مٹی کے برتنوں کا صدر مقام  کہا جاتا ہے، میں چائنہ جنگ دے ژین بین الاقوامی سرامک ایکسپو 2025 کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس ایکسپو میں اندرون اور بیرون ملک سے ایک ہزار سے زائد خریدار شرکت کر رہے ہیں۔

اس 5 روزہ نمائش میں 30 سے زائد ممالک کے نمائش کنندگان شریک ہیں جن میں اٹلی، جرمنی اور روس بھی شامل ہیں۔

منتظمین نے بتایا کہ نمائش میں فورمز، سرمایہ کاری کے فروغ کی کانفرنسیں اور خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ملاقاتوں جیسی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔ اس سال کا ایک خاص حصہ عالمی سرامکس کارنیوال کا آغاز ہے جو سرامکس کی ثقافت کو شہری زندگی کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا۔

شہر کی پارٹی سیکرٹری ہو شوئے مئی نے کہا کہ جنگ دے ژین ایک اہم ثقافتی علامت ہے جس کے ذریعے دنیا چین کو سمجھتی ہے اور جس کے ذریعے چین دنیا سے جڑتا ہے۔

ہو نے کہا کہ جنگ دے ژین اپنی سرامکس ثقافت کے تحفظ اور بین الاقوامی تبادلے کو فروغ دینے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے تاکہ یہ قدیم فن جدید دور میں نئی زندگی کے ساتھ چمک سکے۔

چائنہ نیشنل لائٹ انڈسٹری کونسل کے صدر ژانگ چھونگ حہ نے نشاندہی کی کہ کونسل جنگ دے ژین کو اختراعی صنعتی کلسٹرز کو فروغ دینے، روایتی دستکاری کو جدید ڈیزائن کے ساتھ مربوط کرنے اور خلائی پرواز اور بائیو میڈیسن جیسے ہائی اینڈ شعبوں میں سرامکس کے اطلاق کو وسعت دینے میں مدد کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!