اتوار, اکتوبر 19, 2025
ہومChinaچینی مٹی کے برتنوں کے تاریخی مرکز میں انٹرنیشنل سیرامکس ایکسپو شروع

چینی مٹی کے برتنوں کے تاریخی مرکز میں انٹرنیشنل سیرامکس ایکسپو شروع

نان چھانگ(شِنہوا)چائنہ جنگ دے ژین انٹرنیشنل سیرامک ایکسپو 2025 چین کے مشرقی شہر جنگ دے ژین، جو چینی مٹی کے برتنوں کے دارالحکومت کے طور پر مشہور ہے ،میں شروع ہو گئی ہے، نمائش میں ایک ہزار سے زیادہ ملکی اور غیرملکی خریدار شرکت کر رہے ہیں۔

پانچ روزہ نمائش کا علاقہ ایک لاکھ 40 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے جس میں اٹلی، جرمنی اور روس سمیت 30 سے زیادہ ممالک کے نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ اس نمائش میں 8 موضوعاتی نمائشی زون شامل ہیں جو روایتی شاہکاروں سے لے کر جدید ڈیزائن  تک چینی مٹی کے برتنوں کی صنعت کے تمام پہلوؤں کی عکاسی کرتے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس نمائش میں مختلف سرگرمیاں بھی ہوں گی جن میں فورمز، سرمایہ کاری کے فروغ کی کانفرنسز اور خریداروں اور فروخت کنندگان کے مابین میل جول کی تقریبات شامل ہیں۔ اس سال کی نمائش کا سب سے نمایاں پہلو ایک عالمی سیرامکس تہوار کا آغاز ہے جو چینی مٹی کے برتنوں کی ثقافت کو شہر ی زندگی کے ساتھ جوڑتا ہے۔

جنگ دے ژین نے 72 ممالک کے 180 سے زیادہ شہروں کے ساتھ شراکت دارانہ تعلقات قائم کئے ہیں۔ 2004 میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی یہ نمائش اب بین الاقوامی ثقافتی تبادلوں، چینی مٹی کے برتنوں کی تجارت اور عالمی صنعتی سرمایہ کاری کا کلیدی پلیٹ فارم بن گئی ہے۔

گزشتہ سال جنگ دے ژین کے چینی مٹی کے برتنوں کی صنعت نے 93 ارب یوآن (تقریباً 13 ارب 10 کروڑ  امریکی ڈالر) سے زیادہ مالیت کی پیداوار ظاہر کی تھی جو سالانہ 9 فیصد سے زیادہ ترقی کی نشاندہی کرتی ہے، یہ مصنوعات 80 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو برآمد کی گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!