اتوار, اکتوبر 19, 2025
ہومLatestپاکستان کی سلامتی کے بغیر افغانستان بھارت تعلقات ناقابل قبول ہیں، سعد...

پاکستان کی سلامتی کے بغیر افغانستان بھارت تعلقات ناقابل قبول ہیں، سعد رفیق

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افغان حکومت بھار ت سے خوشگوار تعلقات ضرور رکھے مگر پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں۔

پاک افغان جنگ بارے جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں، دونوں ممالک کو بقائے باہمی کے اصول پر اکٹھے رہنے کے مستقل قواعد واضح کرنے ہوں گے کیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ہو گا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر رکھنے اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان سے اناج، اشیائے ضرورت اور دیگر لاتعداد سہولتوں کے بدلے ہمیں مسلح خوارج کی ایکسپورٹ ہر حال میں بند کرنا ہو گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!