بدھ, اکتوبر 15, 2025
ہومLatestامریکا کو کسی پر اخلاقی الزام لگانے کا کوئی حق حاصل نہیں،...

امریکا کو کسی پر اخلاقی الزام لگانے کا کوئی حق حاصل نہیں، ایران

ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں ایران اپنے قومی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے تعاون کے بیان پر ردعمل میں ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایران کے تلخ تجربات ہیں اور حالیہ فوجی جارحیت اس کی تازہ مثال ہے، کوئی بھی ملک دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں ماضی کے تجربات اور پس منظر کو نظر انداز کرکے کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ظاہر کی گئی امن اور مذاکرات کی خواہش، امریکا کے ایران کے عوام کے خلاف جارحانہ اور مجرمانہ رویے سے متصادم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمان میں دیا بیان بے بنیاد اور غیر ذمے دارانہ ہے، امریکا اسرائیلی حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے جو نسل کشی کے جرائم سے لتھڑی ہوئی ہے، امریکا کوکسی پر اخلاقی الزام لگانے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!