بدھ, اکتوبر 15, 2025
ہومLatest26 نومبر احتجاج کیس، عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کر کے...

26 نومبر احتجاج کیس، عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کر کے بدھ کو پیش کرنے کا حکم

عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

منگل کو ا ے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد میں درج 26نومبر احتجاج کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پیش نہ ہوئی اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طلبی کے باوجود بار بار پیش نہ ہونا عدالتی امور میں رکاوٹ ڈالنا ہوتا ہے۔ عدالت نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو بدھ کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!