بدھ, اکتوبر 15, 2025
ہومEnertainmentشرمین عبید چنائے فلم ڈونٹ بی لیٹ، مائرہ کا حصہ بن گئی

شرمین عبید چنائے فلم ڈونٹ بی لیٹ، مائرہ کا حصہ بن گئی

نیو یارک: آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے پاکستانی نژاد امریکی ہدایتکارہ عافیہ نیتھنیل کی مختصر فلم ڈونٹ بی لیٹ، مائرہ میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شمولیت اختیار کر لی۔

فلم 10 سالہ مائرہ (عنایہ عمر)کی کہانی پر مبنی ہے، جو اسکول سے گھر جانے والی وین چھوٹ جانے کے بعد لاہور کی گلیوں سے گزرتے ہوئے زندگی کی تلخ حقیقتوں کا سامنا کرتی ہے، اس دوران مائرہ مختلف لوگوں سے ملتی ہے جو کمسن لڑکی کے لیے سڑک پر موجود خطرات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

فلم میں ندا احسن مائرہ کی ماں کے کردار میں ہیں، جب کہ سمائرہ صغیر نے مائرہ کی ٹیچر کا کردار ادا کیا ہے، مشتاق احمد، منیر حسین، شاہد ریاض، رضوان ریاض اور سہیل طارق ان خطرناک مردوں کے کردار میں نظر آتے ہیں جن سے مائرہ کا سامنا سفر کے دوران ہوتا ہے۔

شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ مائرہ کی کہانی حقیقت پر مبنی اور وقت کی اہم ضرورت ہے، یہ فلم ان بچیوں کے خوف کو آواز دیتی ہے جن کا سامنا وہ روزانہ کرتی ہیں اور دنیا کو دکھاتی ہے کہ کس طرح وہ ہمت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتی ہیں کہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر اس فلم کا حصہ ہیں اور اس کی کہانی کو دنیا تک پہنچانے کی کوشش کریں گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!