اتوار, اکتوبر 12, 2025
ہومEnertainmentآسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ڈیان کیٹن انتقال کر گئیں

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ڈیان کیٹن انتقال کر گئیں

آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ ڈیان کیٹن 79 سال کی عمرمیں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ کے قریبی دوست کے مطابق وہ آخری لمحے تک خوش مزاج اور زندگی سے بھرپور تھیں، انہوں نے اپنی زندگی ہمیشہ اپنے اصولوں اور پسندیدہ لوگوں کے درمیان گزاری۔

ڈیان کیٹن کا اصل نام ڈیان ہال تھا، وہ 1946 میں لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں اور چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں، ان کے والد سول انجینئر اور والدہ گھریلو خاتون تھیں جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے بیٹی پر گہرا اثر چھوڑا۔

بچپن ہی سے اداکاری اور کہانیاں سنانے کی شوقین ڈیان نے 1960 کی دہائی کے آخر میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، مگر انہیں اصل شہرت فرانسس فورڈ کوپولا کی فلم دی گاڈ فادر (1972) میں کے ایڈمز کا کردار نبھانے پر ملی، یہ فلم تاریخ کی کامیاب ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے اور اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین فلم سے نوازا گیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!