اتوار, اکتوبر 12, 2025
ہومEnertainmentبعداز شادی معلوم ہوا عورت کی زندگی میں مرد کا ہونا اسے...

بعداز شادی معلوم ہوا عورت کی زندگی میں مرد کا ہونا اسے کتنا تحفظ فراہم کرتا ہے: جویریہ سعود

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و رائٹر جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ سعود سے شادی کے بعد پتہ چلا کہ ایک عورت کی زندگی میں کسی مرد کا ہونا، اسے کتنا مضبوط بناتا ہے اور اسے تحفظ دیتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جویریہ نے بتایا کہ سعود سے میری ارینج میریج تھی، جس وقت ان کا رشتہ آیا تھا اس وقت مجھے انڈسٹری چھوڑے ہوئے 4 سال ہو چکے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی میں جس وقت تک کام کیا اس وقت تک ماحول اچھا تھا لیکن بعدازاں پرائیویٹ چینلز آنا شروع ہوئے تو انڈسٹری کا موحول بھی خراب ہونے لگا تھا، یہ دیکھتے ہوئے گھر والوں نے کام نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

جویریہ کا کہنا تھا کہ مجھے شادی کے بعد احساس ہوا کہ عورت کی زندگی میں کسی مرد کا ہونا اسے کس قدر مضبوط بناتا ہے اور اسے کتنا تحفظ فراہم کرتا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!