جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومLatestسعودی عرب کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

سعودی عرب کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

سعودی عرب نے غزہ جنگ بندی معاہدے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقدام فلسطینی عوام کی انسانی مشکلات کم کرنے کی سمت ایک عملی آغاز ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کے صدر کے فعال کردار اور قطر، مصر اور ترکیہ کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا جن کے نتیجے میں یہ معاہدہ ممکن ہوا۔ انہوں نے ان تمام ثالثی مساعی کی تعریف کی جنہوں نے جنگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم اٹھانے میں کردار ادا کیا۔

مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ امن کے قیام کے لیے مسلسل اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں اور یہ عمل دو ریاستی حل کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہیے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب کا موقف عرب امن منصوبے اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں سے ہم آہنگ ہے، جن کے مطابق 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضمانت دی گئی ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

سعودی عرب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!