اتوار, ستمبر 21, 2025
ہومLatestاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے 80 ویں اجلاس میں فلسطین...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے 80 ویں اجلاس میں فلسطین کی شرکت کی قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے اپنے 80 ویں اجلاس میں فلسطین کی شرکت کے مسودہ قرارداد کی منظوری دے دی۔ اس قرارداد کی منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکہ کی طرف سے بعض فلسطینی نمائندوں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے ہیں۔

مسودہ قرارداد کے حق میں 145 ووٹ آئے۔ 5 ممالک نے اس کی مخالفت کی جبکہ 6 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فلسطین اپنے صدر کا پہلے سے ریکارڈ شدہ بیان جنرل اسمبلی کے ہال میں عام مباحثے کے دوران چلانے کے لئے جمع کراسکتا ہے۔ فلسطین کو یہ اجازت بھی دی گئی ہے کہ وہ فلسطینی تنازع کے پرامن اور دو ریاستی حل پر عملدرآمد کے متعلق ہونے والی اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کے اجلاسوں میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیانات دے یا پہلے سے ریکارڈ شدہ  بیان جمع کروائے۔

مسودہ قرارداد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے 80 ویں اجلاس سے قبل امریکہ کی طرف سے فلسطینی نمائندوں کو اجلاسوں میں شرکت سے روکنے کے لئے انہیں ویزے جاری نہ کرنے اور پہلے سے جاری کردہ ویزے منسوخ کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!