ہفتہ, ستمبر 20, 2025
ہومLatestپاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اہم بیٹھک

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اہم بیٹھک

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں قومی ٹیم کے بیٹرز نے پچھلے میچ میں ناکامی کا اعتراف کیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں نے برملا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے جبکہ بولرز نے تسلیم کیا کہ بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔

کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کےدوران پاکستان نے تین میں سے دو میچز جیتے جبکہ بھارت کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ٹورنامنٹ کے دوران قومی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!