اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کا جشن 23 ستمبر تک جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری چراغاں کو سعودی عرب کے قومی دن تک جاری رکھا جائے، اس حوالے سے انتظامیہ نے سرکاری ونجی عمارتوں کو سعودی پرچم کے رنگ کی سبز روشنیوں سے مزین کرنا شروع کردیا ہے جبکہ ریڈ زون سمیت شہر کی مختلف شاہرائوں پر پاکستان اور سعودی عرب کے قومی پرچم، سعودی بادشاہ شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی تصاویر پر مبنی قدآدم ہورڈنگ بورڈ لگائے گئے ہیں۔