واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بگرام ایئر بیس چھوڑنے کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واپسی کیلئے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بگرام ایئربیس کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، یہ ایک شرمناک لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں واپسی کیلئے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یوکرائن جنگ سے پیسہ کما رہے ہیں، ہمارا دفاعی سامان خریدا جا رہا ہے، روس نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، یہ بڑی پریشانی ہو سکتی ہے۔