جمعہ, ستمبر 19, 2025
ہومLatestپاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ مثبت قدم، قومی مفاد کے تحت حکمت...

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ مثبت قدم، قومی مفاد کے تحت حکمت عملی اپنانا ضروری ہے، اسد عمر

لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ مثبت قدم،خطرات بڑھنے کے باعث قومی مفاد کے تحت حکمت عملی اپنانا ضروری ہے، پاکستان کی عسکری طاقت دنیا تسلیم کر رہی ہے، مگر سیاسی استحکام بھی لازمی ہے، موجودہ حکمران بغیر مینڈیٹ کے حکومت میں ہیں، عمران خان کیساتھ بیٹھے بغیر سیاسی بحران کا حل نہیں نکل سکتا۔

اے ٹی سی لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ بڑی و اہم پیش رفت ہے جس نے ملک کو علاقائی اور عالمی سطح پر اہمیت دی تاہم اس معاہدے کے ساتھ ساتھ ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ہیں، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں، اسرائیل نے غزہ میں وسیع جانی نقصان کیا، اس تنازعے کے باعث مسلم دنیا کو متحد ہونا چاہئے، تمام مسلم ممالک مل کر مسائل کے حل کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم دنیا کا اتحاد ضروری ہے ،پاک سعودی دفاعی معاہدہ مثبت قدم ہونے کے باوجود ملک کے خارجی خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے، دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا ہوگا اور قومی مفاد کو مقدم رکھ کر حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عسکری قوت دنیا تسلیم کر رہی ہے مگر ساتھ ہی سیاسی استحکام لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی سیاسی پارٹی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے بغیر سیاسی بحران کا حل نہیں نکل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ رہا ہے؟، کسان تباہ ہو چکا، سیلاب ان کا سب کچھ بہا کر لے گیا ہے، انہیں بروقت ریلیف اور مدد مہیا کرنا حکومت کی بڑی ذمہ داری ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!