لاہور: سینئر اداکار فیصل رحمن کا کہنا ہے کہ میرا ڈمپل ہانیہ ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے، کیونکہ ہانیہ ابھی انڈسٹری میں نئی آئی ہیں، جب کہ مجھے انڈسٹری میں کئی سال ہوچکے ہیں، بڑی عمر کی کئی خواتین میرے ڈمپل کی وجہ سے میری مداح ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ کسی بھی ملک میں کام کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے، اگر ہم امریکا، دبئی یا دیگر ممالک میں کام کر سکتے ہیں تو پھر بھارت میں کام کرنے میں کیا حرج ہے، تاہم اب بھارت میں پہلے جیسے حالات نہیں رہے اور موجودہ حکومت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں رہا۔
فیصل رحمن نے نے بتایا کہ میرے تایا بھارت میں رہتے تھے اور چونکہ بالی وڈ میں نہ صرف پیسہ بلکہ مواقع اور شہرت بھی بہت ہیں، اس لیے میں بچپن میں اپنے تایا سے کہتاتھیاکہ مجھے اڈاپٹ کرلیں تاکہ میںبالی وڈ میں کام کر سکوں، لیکن تایا نے صاف انکار کر دیا اور اس انکار کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔
فیصل رحمن کے مطابق 1980 کی دہائی میں جب میںفلموں میں کام کر رہا تھا، تببھارت کا ویزہ باآسانی مل جایا کرتا تھا، اس لیے میںاکثر بھارت اپنے تایا کے پاس چلا جاتا اور ایک سے ڈیڑھ مہینہ وہاں گزارتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران میں گھومتا بھی اور فلموں کے لیے آڈیشنز بھی دیتا، لیکن کامیابی حاصل نہیں کر سکا کیونکہ اس وقت بھی بھارتی فلمساز پاکستانی ہونے کی وجہ سے مجھے کاسٹ کرنے سے ہچکچاتے تھے۔