جمعہ, ستمبر 19, 2025
ہومLatestبھارت کے خلاف میچ کے لیے مکمل تیار ہیں، سلمان علی آغا

بھارت کے خلاف میچ کے لیے مکمل تیار ہیں، سلمان علی آغا

دبئی: قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہاہے کہ ہم اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ اور ہر قسم کے چیلنج کے لیے مکمل تیار ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی، ہم نے میچ تو جیت لیا لیکن ہمیں مڈل آرڈر میں اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، یہ انتہائی تشویش ناک بات ہے اور اس پر ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، اگر ہم اچھی کرکٹ کھیلیں، جیسی ہم نے پچھلے چند مہینوں میں کھیلی ہے، تو میرا خیال ہے ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف اچھے کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے خلاف صرف فخرزمان نصف سینچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن باقی ٹاپ آرڈر پورے ٹورنامنٹ میں ناکام دکھائی دیا جب کہ اوپنر صائم ایوب مسلسل تینوں میچوں میں صفر پر آوٹ ہوئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!