بدھ, ستمبر 17, 2025
ہومLatestخضدار، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 خوارج جہنم واصل

خضدار، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے5دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 14اور 15ستمبر کی درمیانی شب خضدار میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا اس دوران 5بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!