منگل, ستمبر 16, 2025
ہومBusiness & Financeچینی این ای ویز کے لئے نئے بحری برآمدی روٹ کا آغاز

چینی این ای ویز کے لئے نئے بحری برآمدی روٹ کا آغاز

ہانگ ژو(شِنہوا)پاناما کے جھنڈے تلے چلنے والا "رو-رو” (رول آن/رول آف) جہاز "فارسٹ گلوری” چینی برانڈ کی 400 نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کو لے کر چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کی وین ژو بندرگاہ سے دبئی کے لئے روانہ ہوا۔

یہ سفر وین ژو سے مشرق وسطیٰ کے لئے نئے سمندری روٹ کا باضابطہ آغاز ہے اور وین ژو بندرگاہ سے نئی توانائی گاڑیوں کا پہلا مخصوص "رو-رو” این ای وی ٹرانسپورٹ روٹ ہے۔

یہ جہاز چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں مختصر قیام کرے گا اور پھر دبئی کی طرف روانہ ہوگا جس کا مجموعی سفر تقریباً 23 دن کا ہے۔

اس نئے روٹ کے افتتاح سے وین ژو بندرگاہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، اس کے بیرون ملک تجارتی روٹس کے نیٹ ورک کو بہتر بنایا جائے گا اور مقامی طور پر تیار کردہ نئی توانائی گاڑیوں کی برآمد میں سہولت فراہم ہوگی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی این ای وی برآمدی منڈی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس میں 2025 کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات 10 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہیں جو گزشتہ سال سے 75.2 فیصد اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!