اتوار, ستمبر 14, 2025
ہومChinaچین کی ثقافتی اور سیاحتی صنعتی نمائش میں 2 ہزارسے زائد نمائش...

چین کی ثقافتی اور سیاحتی صنعتی نمائش میں 2 ہزارسے زائد نمائش کنندگان شریک

ووہان(شِنہوا)چین کے وسطی صوبہ ہوبےکے شہر ووہان میں ہونے والی چین کی ثقافتی اور سیاحتی صنعتی نمائش 2025 میں 2 ہزار سے زائد مقامی نمائش کنندگان اور 50 غیر ملکی ٹریول ایجنسیاں شریک ہیں۔

یہ نمائش 40 ہزار مربع میٹر کے بیرونی علاقے پر مشتمل ہے جس میں فلوٹس کی ثقافتی اور سیاحتی آئی پی پریڈ شامل ہے۔ اس کا 60 ہزار مربع میٹر کا اندرونی نمائشی ہال ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں نئے کاروباری ماڈلز، مناظر اور مصنوعات پیش کرتا ہے جن میں ڈیجیٹل کلسٹرز، کم بلندی کی سیاحت اور غیر مادی ثقافتی ورثے کی تخلیقی مصنوعات شامل ہیں۔

اس سال کی نمائش کی خاص بات ہائی ٹیکنالوجی اور ثقافتی سیاحت کا امتزاج ہے۔ روبوٹ نہ صرف مقام کے تعارف اور کھانے پینے کی خدمات فراہم کرتے ہیں بلکہ موسیقار اور رقاصوں کی حیثیت سے بھی فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ نیشنل میوزیم آف چائنہ اور پیلس میوزیم سمیت 5 مشہور چینی میوزیم یہاں موجود ہیں جو 400 سے زائد مشہور ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات پیش کرتے ہیں۔

چین کے نائب وزیر ثقافت و سیاحت گاؤ ژینگ نے افتتاحی تقریر میں کہا کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں ملک کی 80 ہزار بڑی ثقافتی اور متعلقہ صنعتوں کی کمپنیاں 71.3 کھرب یوآن (تقریباً 10 کھرب امریکی ڈالر) کی آپریٹنگ آمدنی حاصل کر چکی ہیں جو سالانہ بنیاد پر 7.4 فیصد زیادہ ہے۔

چینی شہریوں نے 3.28 ارب سے زائد سفری دورے کئے اور  31.5 کھرب یوآن خرچ کئے، جو بالترتیب 20.6 فیصد اور 15.2 فیصد اضافہ ہے۔ یہ چین کی ثقافت اور سیاحت کی صنعتوں کی مضبوطی اور وسیع امکانات کو بخوبی ظاہر کرتا ہے۔

3روزہ ایکسپو وزارت ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام اور ہوبے کے صوبائی محکمہ ثقافت و سیاحت اور ووہان میونسپل حکومت کے زیر انتظام منعقد ہو رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!