جمعہ, ستمبر 12, 2025
ہومLatestمیچ ہونا چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ کا پاک بھارت میچ کیخلاف درخواست...

میچ ہونا چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ کا پاک بھارت میچ کیخلاف درخواست پر سماعت سے انکار

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوی پر مشتمل بینچ نے پاک-

بھارت میچ رکوانے کی درخواست کی فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے وکیل کو کہا کہ کس بات کی جلدی ہے، ایک میچ ہی تو ہے، میچ روکنے سے کیا ہوگا جس پر وکیل نے اصرار کیا کیس کو جمعہ کو سماعت کے لیے مقرر کردیں، تاہم بینچ نے انکار کردیا۔بعد ازاں، وکیل نے نشاندہی کی کہ یہ میچ اتوار 14 ستمبرکو ہونا ہے اور بصورت دیگر درخواست غیر موثر ہو جائے گی تو بینچ نے کوئی دلچسپی نہ دکھائی۔

ججز نے اپنے رد عمل میں کہا میچ اتوار کو ہے، ہم اس کے بارے میں کیا کر سکتے ہیں، ہونے دیں، میچ ہونا چاہیے۔اگرچہ وکیل نے اصرار کیا کہ کیس کی میرٹ غیر متعلقہ ہے اور اسے سنا جانا چاہیے، لیکن بینچ اپنے انکار پر قائم رہا۔

واضح رہے 4 ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاکپ 2025 کے دوران 14 ستمبر کو کھیلے جانے والے پاک-بھارت ٹاکرے کو رکوانے کے لیے فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔

درخواست میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا حوالہ دیا گیا اور موقف اپنایا کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا انعقاد قومی مفاد کے خلاف ہے اور ان مسلح افواج اور عام شہریوں کی قربانیوں کی توہین ہے جو اس میں ہلاک ہوئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!