جمعہ, ستمبر 12, 2025
ہومLatestاسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عالمی عدالت سے انصاف چاہتے ہیں، قطری وزیرِاعظم

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عالمی عدالت سے انصاف چاہتے ہیں، قطری وزیرِاعظم

دوحہ: قطری وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عالمی عدالت سے انصاف چاہتے ہیں، اسرائیلی حملے کا جواب علاقائی شراکت داروں سے مشورے کے بعد دیں گے، اسرائیل نے یرغمالیوں کیلئے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نے حملہ کرکے یرغمالیوں کے لیے کسی بھی قسم کی امید پر پانی پھیر دیا ہے،نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت یرغمالیوں کے اہل خانہ مذاکرات کے لیے دن گن رہے ہیں اور جن کی کامیابی کی اب کوئی امید نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب منگل کو اسرائیل نے حماس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اسی دن صبح نیتن یاہو اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں سے ملاقات کر رہے تھے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!