جمعہ, ستمبر 5, 2025
ہومLatestافغانستان میں تباہ کن زلزلے کے بعد خطرناک آفٹر شاکس کا سلسلہ...

افغانستان میں تباہ کن زلزلے کے بعد خطرناک آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

کابل: مشرقی افغانستان میں رواں ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 2200 اموات کے بعد خطرناک آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کو متعدد آفٹر شاکس سے مزید اموات اور تباہی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق 12 گھنٹے کے دوران دو طاقتور جھٹکوں نے مشرقی افغانستان کو ہلاکر رکھ دیا،جمعہ کو جنوب مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

تاہم امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعے کو افغانستان میں زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا پہلا آفٹر شاک جلال آباد کے شمال مشرق میں 35 کلومیٹر کے فاصل پر آیا جس کی شدت 4.9 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا دوسرا جھٹکا اسد آباد کے جنوبی مغرب میں 39 کلومیٹر کے فاصل پر آیا، جس کی شدت 5.4 اور گہرائی 9.1 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ تیسرا آفٹر شاک اسد آباد کے جنوب مغرب میں 48 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا، جس کی شدت 4.8 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!