پیر, ستمبر 1, 2025
ہومChinaچین کرغزستان کی ایس سی او کی گردشی صدارت سنبھالنے کی مکمل...

چین کرغزستان کی ایس سی او کی گردشی صدارت سنبھالنے کی مکمل حمایت کرتا ہے،چینی صدر

تیانجن (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نےتیانجن کی بندرگاہی شہر میں کرغز صدر سدیر جپاروف سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین کرغزستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی گردشی صدارت سنبھالنے کی مکمل حمایت کرے گا۔

جپاروف چین میں ایس سی او سربراہ اجلاس 2025 اور جاپانی جارحیت  کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔

شی نے کہا کہ چین کرغزستان کی بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں زیادہ مئوثر کردار ادا کرنے کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی مرکز یت پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے اور عالمی امن و ترقی میں مزید کردار ادا کرنے کے لیے کرغزستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

عملی تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شی نے دونوں ممالک پرزور دیاکہ وہ صاف توانائی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں۔

جپاروف نے کہا کہ کرغزستان چین کے تجربے سے سیکھنے اور رابطے، صاف توانائی، مصنوعی ذہانت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے اختراع میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ فوائد حاصل ہوں۔

جپاروف نے مزید کہا کہ کرغزستان ایس سی او کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ رابطے کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔

دونوں فریقوں نے رابطے، انسانی وسائل، شہری ہوابازی، اور ذیلی قومی تعاون سے متعلق دوطرفہ دستاویزات پر دستخط کیے۔

اس ملاقات میں چین کے اعلیٰ عہدیدار کائی چھی، وانگ یی اور چھن من ایر نے بھی شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!