پشاور (لارڈ میڈیا) : تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں ابوذر ولد ضیاء الرحمٰن اور جراہ ولد سراج الدین شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال خار منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔


